رام بن// ضلع ترقیاتی کمشنر طارق حُسین گنائی نے نیل میں منعقدہ ایک شکایتی ازالہ کیمپ کے دوران افسرون سے مختلف سیکوں کے فوائد مقامی لوگوں تک پہنچانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔کیمپ میں دور دراز علاقوں جیسے کہ درپتا،بٹو، ہر واڑی، گگارناگ، لورو، چھڈوس،ژنگام ، ہالا پرہیندر،جیریدی،سُرنگا، لدنیہار، تاتیکا، ڈھاک ، خوارا ،رونیگام ، زنچوس ،گنگنا ،چک نروا، بٹدھار وغیرہ کے مکینوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں لوگوں نے کئی مسائل جیسے کہ سڑکوں پر تار کول بچھانے وغیرہ پیش کئے۔میٹنگ میں بعض ناقابل رسائی علاقوں تک بھی رسائی کا مطالبہ کیا گیا ۔دیگر مدعوں میںنیل کے لئے علحیدہ پائور فئیڈر، علاقہ کے مستحق لوگوں کے لئے پی ایم اے وائی کے مزید مکانات،آر ڈی ڈی سکیم لاگو کرنے،موجودہ سڑکوں کی بہتری، پانی اور بجلی کی سپلائی،ضرورتمندوں کو اولڈ ایج پنشن ،نیل کے لئے علحیدہ ایمبولنس، ڈاکٹر، ماڈل ولیج وغیرہ شامل تھے۔مقامی لوگوں نے نیل ٹاپ سے بادھار،گوگوانی لدنھیارسے سورنگا ،زیڈ تراگن سے گگار نار،گوگوانی سی کھروان، زردائی سے فتح واگن تک کے علاقہ کے لئے سڑکوں کا نیٹ ورک کا بھی مطالبہ کیا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان مطالبات کے رد عمل پر یقین دلایا کہ چمبلواس۔نیل سڑک کی بہتری کا معاملہ سرکار سے اُٹھایا جائے گا۔ انہوں نے موقعہ پر ہی پی ایم جی وائی ایس کے تحت سڑکوں کی تکمیل میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسروں کو سرکار کی مختلف سکیموں کی جانکاری لوگوں تک پہنچانے کے لئے بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی۔انہون نے ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے کی بھی افسروں کو ہدایت دی۔ڈی سی نے لوگوں سے ترقیاتی کامیں شروع کرنے میں در پیش روکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے عوام سے تعاون کرنے کی اپیل کی، تاکہ علاقہ میں بغیر کسی روکاوٹ کے ترقی کا دور دورہ شروع ہو سکے۔