عظمیٰ نیوز سروس
بڈگام//نیلیٹ سرینگر نے آج ایک روزہ میگا جاب فیئر کا انعقاد کیا جس کا مقصد مختلف صنعتوں سے ملازمت کے متلاشیوں اور سرکردہ آجروں کے درمیان خلیج کو ختم کرنا تھا۔تقریبا 800 نوجوانوں نے جاب فیئر میں حصہ لیا جبکہ 10 سے زائد نامور کمپنیوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف قسم کے جاب رولز کی پیشکش کی جو کہ منتخب درخواست دہندگان کو موقع پر ہی جاب لیٹر فراہم کیے گئے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے اس جاب فیئر کے انعقاد میں NIELIT سری نگر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرپرینیور شپ میں مواقع پر بھی غور کرنا چاہیے کیونکہ یہ نوجوانوں کے لیے روزی روٹی فراہم کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ جو بھی حکومت کی خود روزگار اسکیموں کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے وہ تمام مطلوبہ سہولتوں کے لیے ان سے رابطہ کرسکتا ہے۔