Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نیشنل یوتھ فیسٹول میں مانو کی شاندار کامیابی | مائم میں دوسرا اور ناٹک میں تیسرا انعام حاصل

Towseef
Last updated: March 7, 2025 9:38 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

حیدرآباد//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ٹیم نے اس بار آل انڈیا اسوسی ایشنس آف انڈین یونیورسٹیز کی جانب سے منعقد کیے جانے والے نیشنل یوتھ فیسٹول میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مائم میں دوسرا اور ایک ایکٹ ڈراما میں تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس بار امیٹی یونیورسٹی، نوئیڈا میں 3 سے 7 مارچ کے درمیان منعقدہ اس پروگرام کے تحت مختلف زمروں میں ملک کی کل 144 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔ آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی ٹیم کو دسمبر کے آخری ہفتے میں بنگلور کی کرائسٹ یونیورسٹی میں منعقدہ ساؤتھ ایسٹ زون یوتھ فیسٹول میں مائم میں دوسرا اور ایک ایکٹ ڈراما میں تیسرا انعام حاصل ہوا تھا جس کی بنا پر اسے قومی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں شرکت کاموقع ملا۔ اس موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے طلبہ اس اعلیٰ کاکردگی کے لیے قابلِ مبارک باد ہیں۔ انھوں نے اس مقابلے کے لیے سخت محنت اور لگن سے کام کیا اور دیر رات تک ریہرسل کرتے رہے۔یونیورسٹی کلچرل کوآرڈنیٹر اور ڈراما کلب کے صدر معراج احمد نے ان کی تربیت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈراما کلب کے مینٹر ڈاکٹر عدنان بسم اللہ نے بھی اس ضمن میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ثقافتی سرگرمی مرکز کے قیام کو ابھی صرف دو سال ہوئے ہیں۔اس درمیان مانو کی ٹیم نے دو بار زونل سطح پر اور اس بار قومی سطح پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ ہمارے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔ رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے ثقافتی سرگرمی مرکز سے وابستہ طلبہ و طالبات کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ وہ اکادمک اور ثقافتی سرگرمیوں میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کر سکیں۔ مجھے خوشی ہے کہ اس قومی مقابلے میں طلبہ نے ہماری یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ڈین بہبودیِ طلبہ پروفیسر سید علیم اشرف جائسی نے کہا کہ میرے لیے یہ خبر بے حد مسرت خیز ہے کہ قومی سطح پر ہونے والے طلبہ کے اس سب سے بڑے مقابلے میں ہمارے طلبہ نے تاریخ رقم کی ہے۔ میں مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبہ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی مشفقانہ اور دانش ورانہ قیادت میں یونیورسٹی مسلسل ترقی کی نئی منزلیں طے کر رہی ہے۔ یونیوسٹی کلچرل کوآر ڈنیٹر اور ڈراما کلب کے صدر جناب معراج احمد کو خاص طور سے مبارک باد دینا چاہتا ہوں جن کی شبانہ روز کی محنت آج بار آور ہوئی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد اور دیگر ذمہ داران کا بے حد ممنون ہوں جن کا تعاون ہمیں ہمیشہ ملتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Elvis The new Queen Lifetime Video slot Enjoy Totally free WMS Online slots
Nordicbet Nordens största spelbolag med gambling enterprise och possibility 2024
blog
Elvis the new king Gambling establishment Online game Courses
Find Better On the web Bingo Web sites and you may Exclusive Also provides in the 2025

Related

برصغیر

تروپتی میں 2ٹرینوں میں آگ | کوئی جانی نقصان نہیں

July 14, 2025
برصغیر

جمعیۃ علماء مہاراشٹر کادوسراتربیتی اجلاس | وقف قانون پراظہار ناراضگی

July 14, 2025
برصغیر

شیوسینا کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کاتنازعہ،عدالت عظمیٰ اگست میں غورکرے گی

July 14, 2025
برصغیر

نرس کو بچانے کی تمام کوششیں ناکام | مرکزی حکومت کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?