بٹوت //جموں سرینگر قومی شاہراہ پر یکہ طرفہ ٹر یفک نظام کے پیش نظرجموںسرینگرنیشنل ہائی وے پر یک طرفہ ٹریفک کے دوران عام لوگوں کوپریشانیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خط چناب اور ضلع اُدھمپورکے متعدد قصبہ جات سے تعلق رکھنے والے متعددسیاسی وسماجی کارکنان نے کہاہے کہ شاہراہ پر جموں نگروٹہ سے چہینی تک متعین ٹریفک پولیس اہلکاربلاوجہ نجی گاڑی والوں کوبلاوجہ پریشان کرتے ہیں۔اس سلسلے میںنیشنل پنتھرس پارٹی کے لیڈر اعجاز بٹ ،انجمن اسلامیہ سیرت کمیٹی بٹوت کے صدرمحمد یوسف میرکانگریس لیڈر راشد ملک ،یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع رام بن کے صدرمحمدفاروق میر غازی ودیگران کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بلاوجہ تنگ کئے جانے سے لوگوں کومشکلات جھیلنی پڑتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ تنگ طلب کرنے کامقصدرشوت وصول کرناہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی مریض گاڑی میںہوتاہے اسے بھی نہیں چھوڑاجاتاہے۔نمائندہ نے اس بارے میں ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائی وے سے بات کرنے کی بھی کوششیں کیں لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔