بنی// آئین کے آرٹیکل 35اے کی حفاظت کا عزم ظاہر کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس لیڈر اور سابق ایم ایل اے غلام حیدر ملک نے کہا ہے کہ نیشنل کانفرنس ریاست کے تشخص کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی شناخت کی حفاظت’’قوم مخالف‘‘عمل نہیں ہو سکتا اور آرٹیکل35اے بھارت کے آئین کا لازمی جز ہے جو کہ قوم مخالف نہیں ہے۔پی ڈی پی اوربی جے پی پر وار کرتے ہوئے ملک نے کہا کہ آرٹیکل35اے کو منسوخ کرنے کی مخالفت کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس پر انگلی اٹھائی جا سکتی کیوں کہ اس کی روٗ سے جموں،کشمیر اور لداخ کے لوگوں کی آئینی ضمانت حاصل ہے کہ وہ اپنے وقار،مذہب یا ذات کی حفاظت کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے پڑوسی ریاست ہماچل پردیش نے اس طرح کے قانون کو ماننے سے انکار کر دیا تھا اب وہ اس خمیازہ بھگتنے کے بعد دوبارہ شروع کیا ہے۔انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ لوگوں کو علاقے اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کر رہے ہیں یہ عوام مخالف ایجنڈہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کا پرچم لہرائے گا تب تک آرٹیکل35اے آئین کا حصہ مانا جائے گا۔