عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/وزیر صحت و تعلیم سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے تینوں ارکان پارلیمان نے وقف (ترمیمی) بل کی مخالفت کی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہمارے پاس تین ہی ارکان پارلیمان ہیں جنہوں نے اس بل کی مخالفت کرکے اپنا رول ادا کیا۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
وقف (ترمیمی) بل پاس ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘ہم نے پہلے ہی سے اس بل کی مخالفت کی ہے پارلیمنٹ میں ہمارے صرف تین ممبر ہیں جنہوں نے اس بل کی مخالفت کرکے اپنا رول ادا کیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ہم اس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتے ہیں’۔سکینہ یتو نے کہا کہ سرکار لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور لوگوں کو در پیش مشکلات کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا: ‘پہلے زمینی سطح پر لوگوں کو در پیش مشکلات دیکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور پھر ان کے حل کے لئے اقدام کئے جاتے ہیں’۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی طرف سے جمعہ کو بلائی جانے والی میٹنگ کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ‘یہ معمول کی میٹنگ ہے اس سے پہلے بھی اس طرح کی دو تین میٹنگیں ہوئیں’۔
نیشنل کانفرنس کے تینوں ارکان پارلیمان نے وقف (ترمیمی) بل کی مخالفت کی:سکینہ یتو
