Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

نیشنل کانفرنس کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں7قراردادیں منظور وعدے وفا کئے جائیں،ریاستی درجہ کی بحالی پر زور،پہلگام حملے کی مذمت ،جنگ بندی کا خیر مقدم

Mir Ajaz
Last updated: May 21, 2025 10:56 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//نیشنل کانفرنس کی ورکنگ کمیٹی نے حکومت ہند پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طورجموں و کشمیر کی مکمل ریاست کا درجہ بحال کرے، جیسا کہ پارلیمنٹ میں وعدہ کیا گیا تھا ۔موصولہ بیان کے مطابق بدھ کوپارٹی کی ورکنگ کمیٹی کا ایک اجلاس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںپارٹی کی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں سات قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔اجلاس میںموجودہ سیاسی اور انتظامی صورتحال، لوگوں کو درپیش مسائل ومشکلات ، پارٹی سرگرمیوں اور تنظیمی امورات کے علاوہ پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیالات کیا ۔پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس دردناک حملے میںمارے گئے افراد کی یاد میں 2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور اُن کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کے نائب صدر و وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد ساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر مصطفی کمال، اجے کمار سدھوترااور قمر علی آخون کے علاوہ جموںو کشمیر اور لداخ سے تعلق رکھنے والے مجلس عاملہ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اورشرکا نے اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کے بنیادی مسائل و مشکلات، خصوصاً اقتصادی اور معاشی بدحالی ، بے روزگار اور سیاحتی شعبے پر پڑے منفی اثرات جیسے معاملات اجاگر کئے۔ شرکاء نے اجلاس کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری پارٹی سرگرمیوں اور پارٹی پروگرواموں کے بارے میںبھی آگاہ کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں مجلس عاملہ ممبران پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے ساتھ زمینی سطح پر تال میل رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔

پارٹی کی ورکنگ کمیٹی نے اجلاس میں سات قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔قراردادمیں پہلگام حملے کی مذمت کی گئی ۔ اس کے علاوہ سرحد پار سے مسلسل گولہ باری کی بھی مذمت کی گئی ۔ کمیٹی نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور پارٹی کارکنوں کو بھی دلی خراج تحسین پیش کیا جو گزشتہ اجلاس کے بعد سے انتقال کر گئے ہیں۔قراردادمیں متفقہ طور پر جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ عوام کی امنگوں اور وقار کا مرکز ہے اور اسے مزید تاخیر کے بغیر حل کیا جانا چاہیے اور ہم اس کی بحالی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔قرارداد میںورکنگ کمیٹی نے حکومت ہند پر بھی زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کو فوری طور پر مکمل ریاست کا درجہ بحال کرے، جیسا کہ پارلیمنٹ کے ایوان میں وعدہ کیا گیا تھا اور بار بار عوامی ڈومین میں اس کی بازگشت سنائی دیتی ہے اور جس کا ذکر سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے بھی کیا تھا۔قرارداد میںکمیٹی نے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ امن کو برقرار رکھیں اور تشدد کے خاتمے کے لئے دیرپا اور پرامن حل تلاش کریں۔قراردادمیںورکنگ کمیٹی نے اپنے منشور میں کئے گئے وعدوں پر پارٹی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس نے جمہوری طریقوں سے انصاف، امن اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کے لئے سیاسی اور آئینی جدوجہد جاری رکھنے کے اپنے عزم کا بھی اعادہ کیا۔قرارداد میں پہلگام حملے کی واضح الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے عوام کی بے ساختہ اور زبردست حمایت کی تعریف کی۔ اس نے ان سیاحوں کے ساتھ شفقت اور مہمان نوازی کا بھی اعتراف کیا جنہوں نے خود کو مشکل حالات میں وادی میں پھنسے ہوئے پایا۔کمیٹی نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ یکجہتی کے اس طاقتور اظہار کو تسلیم کرے اور اس کا احترام کرے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے زندگی میں ایک بار ملنے والے موقع کو ضائع نہ کرے۔اس میں مزید متنبہ کیا گیا کہ بے تحاشہ گرفتاریاں، نوجوانوں کی ہراسانی، بلڈوزروں کا استعمال اور ذرائع ابلاغ کی جائز آوازوں کو دھمکانا صرف اُن لوگوں کو الگ کر دے گا جو امن اور تشدد کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں۔قرارداد میں ملک کے مختلف حصوں میں جموں و کشمیر کے طلباء ، تاجروں اور رہائشیوں کو ہراساں کئے جانے کی رپورٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور ایسے واقعات کی شدید مذمت کی۔کمیٹی نے تمام ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کے جان و مال کی حفاظت، عزت اور تحفظ کو یقینی بنائیں۔اجلاس کے اختتام پر پارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات بتائی اور قراردادیں پڑھ کر سنائی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اگلے چند روز کے دوران موسم گرم رہیگا | جموں وکشمیرمیں شدت کی گرمی پڑنے کا امکان
جموں
سانبہ سیکٹر میں آپریشن سندور کے دوران | 50 ملی ٹینٹوں کی دراندازی کی کوشش ناکام: بی ایس ایف
جموں
۔ 4ہزار سابق فوجیوں کی تعیناتی کو حتمی منظوری | اہم تنصیبات کی حفاظت پر مامور کیے جائیں گے :سینک بورڈ
جموں
تدریسی عملے کی کمی سے دوچار سرکاری سکولوں میں کنڈر گارٹن کی تین اضافی کلاسوں کا بوجھ نظام تعلیم پر اثر انداز صوبہ جموں میں قائم ہزاروں کنڈر گارٹن میں مددگار آیازکی تقرری میں لمبی تاخیر کا شاخسانہ،جلد ہی تقرری عمل میں آئے گی :حکام
خطہ چناب

Related

کشمیر

انڈیگو فلائٹ کو ہوا میں ژالہ باری کا سامنا | سرینگر ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، مسافر محفوظ

May 22, 2025
کشمیر

بلیوارڈ روڑ، جھیل ڈل اورنگین میں چہل پہل ختم خاموش پانیوں پر خالی سینکڑوں ہاوس بوٹ ا ور شکارے سیاحوں کے منتظر

May 21, 2025
کشمیر

بیشتر سرکاری ویب سائٹس غیر فعال محکمہ مال و ریو نیو، آبپاشی اور بجلی کاڈیجیٹل نظام بری طرح متاثر

May 21, 2025
کشمیر

اوڑی کے کئی رہائشی مکانات چند منٹوں میں زمین بوس ایک درجن کنبے بے گھر ، ناقابل رہائش خیمے فراہم کرنے کا الزام

May 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?