عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے پارٹی کی انسانی حقوق سیل کا قیام عمل میں لایا ہے، جو جموں وکشمیر میں حقوق البشر کی پاسداری کیلئے کام کرے گی اور لوگوں کے خدشات ، مشکلات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو ہر سطح پر اُجاگر کرے گی۔
پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے احکامات کی رو سے اس سیل کی سربراہی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم ایل اے پانپور جسٹس (ر) حسنین مسعودی کریں گے جبکہ اس میں ایک خاتون سمیت دو ممبر ہونگے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اُمید ظاہر کی کہ پارٹی کی یہ سیل لوگوں کیلئے کارآمد ثابت ہوگی اور وہ مقصد حاصل کریگی جس کیلئے اس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حقوق البشر کو تحفظ فراہم کرنے میں روز اول سے پیش پیش رہی ہے اور یہاں کے عوام کے اجتماعی حقوق کو استحصالی عناصر کے غیظ وغضب سے نجات دینے کی خاطر عظیم تر قربانی دیتی رہی ہے۔
نیشنل کانفرنس کی طرف سے انسانی حقوق سیل کا قیام
