جموں//فی میل ملٹی پرپز ہیلتھ ورکروں کو 21 ماہ کے طویل عرصہ کے بعدبھی تنخواہیں فراہم نہ کرنے پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندرسنگھ رانا نے کہاکہ پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت ہر محاذ پرناکام ہوچکی ہے اورعوام کوگوناگوں مسائل کاسامناہے۔ رانایہاں بعددوپہر ہڑتال پر بیٹھی ہیلتھ ورکروں سے خطاب کررہے تھے۔ رانا نے ریاستی وزیر خزانہ کویاددلایاکہ اس سال قانون سازاسمبلی میں انہوں نے اعلان کیاتھاکہ ملازموں کووقت پرتنخواہیں دی جائیں گی۔ انہوں نے وزیرخزانہ سے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ ریگولرملازموں کو تنخواہیں کیوں نہیں دی جارہی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ ان ملازموں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے کہ وہ اس مہنگائی کے دور میں کس طرح گذار ہ کررہے ہیں۔رانانے کہاکہ پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت کے گذشتہ ڈھائی سال ناکامی کے سال رہے۔اس دوران نہ تو کوئی ترقیاتی کام کئے گئے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کیے گئے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ریاستی حکومت ہرمحاذ پرناکام ہوچکی ہے اورریاست کے عوام کے مسائل اورمشکلات میں اضافہ ہواہے ۔اوراس حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ریاست میں بحران کی سی صورتحال پیداہوگئی ہے ۔ رانانے ریاستی مخلوط سرکارکوخبردارکیاکہ وہ ہڑتالی ملازموں کے صبرکاامتحان نہ لے اوران کی تنخواہیں جلد ازجلد واگذارکرے۔ رانانے اس موقعہ پر وزیرصحت سے بھی بات کی اورہڑتالی ملازموں کے مطالبات کوجلد پوراکیاجائے۔