لیہہ// لداخ یونین ٹیریٹری میں نیشنل کانفرنس کی لیہہ یونٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی ہے۔
لیہہ میں پارٹی کے ہیڈکوراٹر پرمنعقدہ ایک سادہ تقریب کے دوران نیشنل کانفرنس کے قریب 66 کارکنوں بشمول کونسلر پی وانگڈن شونو نے ’بھارت ماتا کی جے‘ کے نعروں کی گونج میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔
تقریب کی صدارت بی جے پی کے رکن پارلیمان اور یونین ٹیریٹری لداخ کے صدر جمیانگ سیرنگ نمگیال نے کی۔