سرینگر//ہندو پاک کو2003کے جنگ بندی معاہدے کو عملانے کا مشورہ دیتے ہوئے حزب اختلاف کی جماعت نیشنل کانفرنس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے سے ہی امن کی بحالی کی امید ہے۔ نیشنل کانفرنس نے سرحدوں پر مسلسل تنائو اور کشیدگی کی وجہ سے قیمتی جانوں کی تلافی پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان اور پاکستان کے سربراہان مملکت کے علاوہ فوجی سربراہوںسے اپیل کی ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کو زمینی سطح پر عملی طور پر لاگو کریں۔پارٹی کے سنیئر لیڈر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال،چودھری محمد رمضان میاں الطاف احمد اور دیوندر سنگھ رانا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سرحدوں پر جاری گولہ باری کی وجہ سے آر پار سرحدی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو ہمیشہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،جبکہ انکی جائیداد اور املاک بھی تباہ ہوجاتی ہے،اور انہیں نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔لیڈروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں طول نہ دیا گیا،تو کشمیر میں امن لوٹ سکتا ہے۔،اور سرحدوں پر خاموشی آسکتی ہے۔نیشنل کانفرنس کے لیڈروں نے کہا کہ ریاست کی اقتصادی حالت بھی بدحال ہوچکی ہے،اور رہی سہی کثر جی ایس ٹی نے پوری کی۔