جموں//نیشنل کانفرنس نے کشمیری مائیگرنٹوں کے مسائل کے تئیں پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت کی عدم توجہی پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے پرائم منسٹرپیکیج کے تحت اسامیوں کوتیزرفتاربنیادوں پرپُرکرنے ، مائیگرنٹ کالونیوں کی خستہ حالی دورکرنے کیلئے مقررہ وقت کے اندراقدامات اٹھانے کامطالبہ کیاہے۔ گذشتہ دوبرسوں سے خالی آسامیاں ہونے کے باجود بے روزگار کشمیر ی مائیگرنٹوں کو روزگاردستیاب کرانے کیلئے حکومت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں ۔ان خیالات کااظہار نیشنل کانفرنس مائنارٹی سیل کی شیرکشمیربھون میں منعقدہ یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی وجے بقایانے کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیری مائیگرنٹ برادری بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں میںحکومت کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔انہوں نے عمرعبداللہ کی قیادت والی سابقہ مخلوط حکومت کے دوران کشمیری پنڈتوں کی بہبوداورانہیں روزگارمہیاکرانے کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں کی کالونیاں اس وقت خستہ حالی کی شکارہیں جس کیلئے حکومت ذمہ دار ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں جگٹی ودیگرکالونیوں کاحوالہ دیا۔وجے بقایانے مزیدکہاکہ کشمیری مائیگرنٹ کالونیوں میں بنیادی سہولیات کافقدان ہے جس کی وجہ سے مہاجرین کاجینادوبھرہوگیاہے۔انہوں نے سرینگر۔اننت ناگ پارلیمانی حلقوں کے رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ ضمنی انتخابات میں جمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے سیکولرچہروں کاانتخاب کریں۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ کشمیری پنڈت طبقہ سیکولراورجمہوری اقدارم کومضبوط کرنے کیلئے ڈاکٹرفاروق عبداللہ کے مشن کوحمایت کرے گا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ڈاکٹرشیخ مصطفیٰ کمال نے کشمیرپنڈتوں کے بغیر وادی کشمیر نامکمل ہے اور وادی کی اکثریت آبادی پنڈتوں کی اپنے گھروں کوواپسی کی خواہاں ہے۔ریاستی نائب صدر رتن لال گپتانے کہاکہ نیشنل کانفرنس ہی ریاست میں امن، ترقی اورخوشحالی اورتمام خطوں کی یکساں ترقی یقینی بناسکتی ہے۔سابق ایم ایل سی ٹھاکرکشمیراسنگھ، سابق وزیر عبدالغنی ملک ،سابق ایم ایل اے وچیئرمین مائنارٹی سیل بھوشن لال بٹ ، صوبائی نائب صدر انل دھر،صدر این سی مائنارٹی سیل ایم کے جوگی نے بھی خیالات کااظہارکرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کے مسائل کے تئیں حکومت کی عدم توجہی پرتشویش کااظہارکیا۔