سرینگر//نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن کے سلسلے میں بلاکوں کا چنائو منگل کو دوسرے بھی جاری رہا ہے جس کے دوران ضلع سرینگر کے حلقہ انتخاب جڈی بل اور عیدگاہ ، ضلع بڈگام کے حلقہ انتخاب بڈگام، بیروہ اور چاڈورہ، ضلع بارہمولہ کے حلقہ انتخاب بارہمولہ، سنگرامہ، اوڑی اور پٹن کے بلاک صدور کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ حلقہ انتخاب جڈی بل کے ایک بلاک اور حلقہ انتخاب عیدگاہ کے ایک بلاک کا چنائو میں جنوبی زون صدر ڈاکٹر بشیر احمد ویری کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی سکریٹری شوکت احمد میر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد اور انچارج کانسچونسی حاجی مبارک گل اور تنویر صادق بھی موجود تھے۔ ضلع بڈگام کے حلقہ انتخاب بڈگام کے 2بلاکوں بڈگام اور سویہ بُگ، حلقہ انتخاب چاڈورہ کے3بلاکوں چاڈورہ، باغات کنی پورہ اور لسجن کے علاوہ حلقہ انتخاب بیروہ کے ایک بلاک کھاگ کا انتخاب سینئر پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ عبدالمجید لارمی کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ اس موقعہ پر میر غلام رسول نازاور سلیم پڑے کے علاوہ علی محمد ڈار، عبدالاحد ڈار بھی موجود تھے۔ ضلع بارہمولہ کے حلقہ انتخاب بارہمولہ کے 3بلاکوں بارہمولہ، کنڈی اور ناروا کنڈی، حلقہ انتخاب سنگرامہ کے 3بلاکوں سنگرامہ، واگورہ اور کھوئی سنگرامہ، حلقہ انتخاب پٹن کے 2بلاکوں پٹن اور سنگ پورہ کے بلاک صدور کے چنائو انچارج الیکشن کشمیر غلام نبی بٹ کی نگرانی میں منعقد ہوئے جبکہ الیکشن کے دوران ترجمان عمران بی ڈار اور اقلیتی سیل کے آرگنائزر جگدیش سنگھ آزاد ، انچارج کانسچونسی جاوید احمد ڈار، خواجہ محمد یوسف وانی، ریاض بیدار اور ضلع سکریٹری غلام حسن راہی بھی موجود تھے۔ اسی طرح حلقہ انتخاب اوڑی کے 5بلاکوں اوڑی، شادراپرمپیلا، برجہامہ، نورکھا پلی پورہ اور بونیار کے بلاک صدور کا انتخا