کشتواڑ//نیشنل کانفرنس میں دچھن علاقہ کے کئی لوگوں نے شمولیت کا اعلان کیا ۔ نیشنل کانفرنس کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سابقہ وزیر و ایم ایل سی سجاد احمد کچلو نے ان لوگوں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔ نیشنل کانفرنس میں شمولیت کرنے والوں لوگوں میں ریٹائرڈ اسسٹنٹ کمانڈنٹ بی ایس ایف کرشن داس ٹھاکور، ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر تلک راج ٹھاکور، ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل بی ایس ایف آتما رام ٹھاکور، اور سابقہ فوجی سلیگ رام ٹھاکور اور ریٹائرڈ ملازم بلدیو راج ٹھاکور ،راج کمار، سنیل کمار ،ناتھ رام ، اور پرکاش چند شامل ہیں،جنھوں نے ایم ایل سی سجاد کچلو کی موجودگی میں پارٹی کا دامن تھاما ۔کچلو پارٹی کے کئی عہدہ داروں کے ہمراہ دچھن علاقہ کے دورے پر تھے ۔اپنے دورے کے دوران انہوں نے عوام کو در پیش مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ،خصوصاً ضلع کشتوڑ کے دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کے۔انہوں نے سرکار سے ان لوگوں کے مسائل حل کرنے کو کہا ۔نئے لوگوں کا پارٹی میں شامل ہونے پر انکا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پارٹی عوام دوست ۔سیکولر اور لوگوں کے مفادات کا تحفُظ کرنے کے لئے واحد ایک عوامی پارٹی ہے۔انہوں نے نئے کارکنوں کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پارٹی نہ صرف مزید مستحکم ہو جائے گی بلکہ اس سے ریاست میں اعتماد اور بھروسہ کا ماحول پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ این سی کا مشکل ترین حالات میں بھی خوشحالی اور امن و امان برقرار رکھنے کا ایک اچھا ریکارڈ ہے۔اس موقعہ پر سابقہ لیجسلیٹر قاضی جلال الدین نے لوگوں سے ڈاکٹر فاروق اور عمر عبداللہ کے ہاتھ مظبوط بنانے کی تلقین کی،جو کہ ریاست کو مشکل ترین دور سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کے مسائل حل نہ کرنے پی پی ڈی پی۔ بی جے پی مخلوط سرکار کی شدید نکتہ چینی کی۔نیشنل کانفرنس لیڈر سبھاش ٹھاکور نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نئے لوگوں کے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے سے پارٹی اس علاقہ میں زمینی سطح پر مستحکم ہو جائے گی۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میں حاجی عبدالرشید، کرتار سنگھ راٹھور، گوردیش کمار،بابو لعل بھنڈاری،پرمیندر کمار اور سنیل کمار شان بھی شامل تھے۔