جموں//نیشنل کانفرنس ایس سی سیل نے پی ڈی پی اوربی جے پی مخلوط حکومت پر سماج کے پسماندہ طبقوں کی بہبودکیلئے اقدامات اٹھانے میں ناکام رہنے کاالزام لگایاہے ۔ شریک چیئرمین ایس سی سیل وجے لوچن یہاںشیرکشمیربھون میں دفتری عہدیداران کے ساتھ منعقدہ میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت پسماندہ طبقوں کی بہبودکے تئیں غیرسنجیدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس کی قیادت والی سابق مخلوط حکومت میں پسماندہ طبقوں کی بہبودکیلئے مختلف اقدامات اٹھائے گئے لیکن موجودہ حکومت نے پسماندہ طبقوں کونظراندازکرکے مایوس کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ریزروڈکیٹاگریوں کی ترقیوں سے ریزرویشن ختم کرنے کے ساتھ ساتھ نوکریاں فراہم کرنے میں عدم دلچسپی اس کی مثال ہے۔اس دوران میٹنگ میں سمرداس ، بشن داس ، مدن لال ، چرنجیت ، راکیش ڈوگرہ، پریم ، جوگندرلال اوردیوی دتہ موجودتھے۔