سرینگر//نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اورسابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے نعیم اخترکے محفوظ ہونے پراطمینان ظاہرکرتے ہوئے کہا’میں جنگجوؤں کے اس حملے کی مذمت کرتا ہوں‘۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ’میں جنگجوؤں کے اس حملے کی مذمت کرتا ہوں‘۔ نعیم اختر کے محفوظ ہونے پر خوش ہوں۔ عمرعبداللہ نے کہا’’ میری ہمدردیاں حملے کے مہلوکین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں‘‘۔اس دوران نیشنل کانفرنس نے ترال میں عام شہریوں کی ہلاکت پر زبردست تشویش اور گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ تشدد اور مار دھارڈ کسی بھی مہذب قوم کی نشانی نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی تشدد کیخلاف اور عدم تشدد کی حامی جماعت رہی ہے اور یہ جماعت کسی بھی قسم کے خون خرابے کی مذمت کرتی آئی ہے ۔علی محمد ساگر نے کہا کہ ایک انسان کا قتل ، ساری انسانیت کے قتل کے برابر ہے، اور ایک انسان کو جان کا تحفظ دینا، ساری انسانیت کو تحفظ دینے کے برابر ہے۔ پردیش کانگریس کے نائب صدرمحمدامین بٹ اورجنرل سیکریٹری سریندرچنی سنگھ نے اپنے مشترکہ بیان میں ترال حملے کوافسوسناک قراردیتے ہوئے کہاکہ دھماکے اورفائرنگ کی زدمیں آکرمعصوم شہریوں کامارا جانادردناک ہے۔ کانگریس لیڈروں نے گرینیڈدھماکے کے بعدفورسزپراندھادھندفائرنگ کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ فورسزکی ایسی کارروائیوں سے کشمیرمیں حالات معمول پرلانے کی کوششوں کونقصان پہنچے گا۔