ادھم پور// ضلع نیشنل کانفرنس عہدیداران وکارکنان کی ایک میٹنگ زیرصدارت ضلع سیکریٹری رام پرشوتم شرما بمقام دومیل ادھم پور منعقد ہوئی۔جس میں صوبائی جوائنٹ سیکریٹری لال چندمسافرنے بھی شرکت کی۔ رام پرشوتم شرما نے میٹنگ میں بولتے ہوئے موجودہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط سرکار کوہرمحاذ پرناکام قراردیتے ہوئے کہاکہ پچھلے سترسالوں سے بی جے پی پارٹی کے لیڈران اورکارکنان ہمیشہ ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ جی کے جنم دن کی چھٹی کیلئے زوردارمظاہرہ اورمانگ کرتے اوروقت کی سرکاروں کوکوستے اورلوگوں کے جذبات بھڑکاتے رہے ہیں۔اب تین سالوں سے خودریاستی سرکارمیں برابرکے شریک ہیں۔پچھلے آٹھ ماہ سے اپرہائوس میں پاس چھٹی کے ریزولیوشن کوسرکاری حکمنامے کی شکل میں جاری نہ کرواسکے۔ یہ بی جے پی کی سب سے بڑی سیاسی ہارمانی جانی چاہیئے۔اب لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کیلئے نائب وزیراعلیٰ، وزیراعلیٰ کوخط لکھ کراخباروں میں شائع کرواتے ہیں جبکہ وہ خودحکومت کے ہرفیصلے کیلئے برابرکے شریک ہوتے ہیں اورلیٹرلکھ کراخباروں میں شائع کروانے کی جوازیت کیاہے؟اس پارٹی کے صوبہ جموں خصوصاً ڈوگروں کے ساتھ بڑادھوکہ کیاہے۔شرمانے کہاکہ یہاں تک ہماری پارٹی کاتعلق ہے ہمارے صوبائی صدردویندرسنگھ رانا نے اسمبلی اورباہر اس مانگ کی حمایت کی ہے۔لال چندمسافرنے ریاست کے اندرونی امن عامہ اوربیرونی تحفظ پربولتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں ملی ٹینسی دوبارہ شدید صورت اختیارکی گئی ہے اورسرحدوں پربغیرجنگ کے اعلان کے کافی جانی ومالی نقصان ہوا اورہورہاہے ۔ بدامنی پھیلی ہوئی ہے۔عام شہریوں کی جان ومال خطرے میں ہے ۔جہاں تک ترقی کا سوال ہے وہ زمینی سطح پردکھائی نہیں دیتی۔پی ڈی پی۔وزیروں کوبی جے پی کے منتریوں سے شکایت ہے کہ وہ ان کاکام نہیں کرتے۔بی جے پی کے لیڈر اورانچارج جموں وکشمیررام مادھو انچارج جموں وکشمیرسے پی ڈی پی نے ایسی شکایت بھی کی ہے اورخودوہ اپنے وزیروں کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اورجلدنئے چہرے وزارت میں لانے کی رپورٹ لے کردہلی روانہ ہوچکے ہیں۔میٹنگ میں ہری گوپال شرما ، پریم ناتھ نمی نے کہاکہ پٹرولیم،ٹیلی فون، جی ایس ٹی ، ٹول اورخوردنی اشیا ء کی مہنگائی سے عام انسان کی کمرٹوٹ چکی ہے ۔اچھے دنوں کانعرہ جھوٹاثابت ہوچکاہے۔اس ددوران میٹنگ میںجگدیش بھاردواج ، سراج دین ، مدھوورما، رماگپتا، سریندرشرما، روی کمار، کیول رینہ ، گوبندرام شرما، گوبندچلوترہ، حاجی شاہ محمد ، ارشاداحمد، محمدعارف، برکت علی، راجندرڈوگرہ، جان ولسن، جگدیش سنگھ ودیگران موجودتھے۔