جموں//نیشنل سیکولرفورم نے جموں کشمیرپبلک سروس کمیشن پرجموں کے ساتھ امتیازکرنے کاالزام لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرے کی قیادت وکاس شرماکررہے تھے۔انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں صوبے کے ساتھ گذشتہ 67 برسوں سے ہورہاامتیازی سلوک اسی صورت میں ختم ہوسکتاہے جب جموں کوعلیحدہ ریاست کادرجہ دیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین جے اینڈکے پبلک سرو س کمیشن نے حال ہی میں جاری کی گئی اُردومضمون کے پلس ٹولیکچراروں کی فہرست میں صوبہ جموں کے اُمیدواروں کے ساتھ امتیاز برتاہے۔انہوں نے کہاکہ اوپن میرٹ کی 34 اسامیوں پر صوبہ کشمیرکے 4 اور جموں کے صرف 4 جبکہ آربی اے زمرے کی 11 اسامیوں میں سے 7 صوبہ جموں اور صرف 4 صوبہ جموں کودی گئی ہیں۔ڈاکٹروکاس شرمانے کہاکہ اسی طرح انگریزی مضمون کی پلس ٹولیکچراروں کی کل 29 اسامیوں میں سے 25 اُمیدوار کشمیرسے جبکہ صرف چار ہی جموں صوبہ سے منتخب کیے ۔اس کے علاوہ آربی اے کی دس اسامیوں پر 7 کشمیرسے اور صرف 3 جموں سے منتخب کئے ہیں۔انہوں نے پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت سے جموں کے ساتھ امتیازی سلوک بندکرانے کامطالبہ کیاہے۔اس دوران مظاہرین میں رشی کیش رانا ، پردیپ شرما، منموہن سنگھ ، آشوشرما، راہل شرما، سندیپ چاڑک، سینچائی کھجوریہ، گوربھ شرما، نودیپ سلاتھیہ، رجت شرما، سنیل چوہان ، ہرش دیو سنگھ، ورون ودیگران شامل تھے۔