سرینگر//ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل آر کائیوز آف انڈیا نئی دہلی ڈاکٹر تصد ق حسین نے کل سٹیٹ آرکاویز ریپو سٹوری کا دورہ کیا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر آرکاویز آر کولاجی اینڈ میوزیمز جے اینڈ کے محمد شفیع زاہد کی درخواست پر نیشنل آر کاویز آف انڈیا کے ماہر نے لال منڈی سرینگر میں محکمہ کے کانفرنس ہال میں خطبہ دیا جس میں محکمہ کے تمام ملازمین اورآفیسران نے شرکت کی۔جس دوران انہیں محافظ خانہ کے بہتر رکھ رکھائو کے لئے جدید طریقہ کار،ریکارڈ کی ڈیجٹیز یشن اورفائیکرو فلمنگ کے ذریعے ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ڈاکٹر تصدق نے یقین دہانی دی کہ نیشنل میوزیم نئی دہلی محکمہ کو آر کاویز کے محفوظ جگہ کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور اب مالی معاونت کو 10لاکھ سے بڑھاکر 50لاکھ روپے کردیا گیا ہے اور محکمہ کو کو ان سکیموں سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اس دوران ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل آر کاویز آف انڈیا کو متعلقہ آفیسر نے ریاست میں اہم ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے بارے میں کئے جارہے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔انہوں نے مشورہ دیا کہ ریاست کے مختلف محکموں میں ریکارڈ کو آر کاویز محکمہ میں منتقل کیا جانا چاہییے تاکہ اسے بہتر طریقے سے محفوظ رکھا جاسکے۔