عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ، محنت اور روزگارکی مرکزی وزیر مملکت شوبھا کرندلاجے نے منگل کو نیتی آیوگ کے خواہش مند اضلاع پروگرام کے مختلف اشارے کے تحت جموں اور کشمیر کے بارہمولہ ضلع کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مقامی ایم ایل اے جاوید حسن بیگ، ڈپٹی کمشنربارہمولہ منگا شیرپا، دونوں وزارتوں کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔وزیر کو بتایا گیا کہ ضلع نے نیتی آیوگ کے ذریعہ جاری کردہ اپنی ڈیلٹا رینکنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے، ستمبر تک 59.30 کا جامع اسکور حاصل کرتے ہوئے، 112 اضلاع میں سے 108 سے 46 تک جا پہنچا ہے۔شیرپا نے صحت اور غذائیت میں بہتری ، بشمول سہولیات کی اپ گریڈنگ اور نئے صحت مراکز کا قیام، زچہ و بچہ کی صحت کی دیکھ بھال، شیرخوار اور زچگی کی شرح اموات میں کمی، تپ دق کے کیسوںمیں کمی، اور غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے پوشن ابھیان کا موثر نفاذپر روشنی ڈالی۔کرندلاجے کو بتایا گیا کہ تعلیم کے شعبے میں اچھی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے، خاص طور پر لڑکیوں میں طلباء کے اندراج میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔کرندلاجے نے چکلو میں 500 مربع میٹر کے کل رقبے کے ساتھ ایک ہائی ٹیک پولی گرین ہاؤس کا افتتاح کیا، جسے HADP اسکیم کے ذریعے مقامی کسان ڈاکٹر مدثر علی کو 95% کی تخمینہ سبسڈی پر منظور کیا گیا تھا۔وزیر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسپیریشنل ڈسٹرکٹ پروگرام کے حصے کے طور پر ایسوسی ایٹڈ ہسپتال میں اینڈو یورولوجیکل آلات کا افتتاح کیا۔ انہوںنے جی ایم سی بارہمولہ میں نئے تعمیر شدہ میڈیکل رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایم آر ڈی) کے رجسٹریشن سینٹر کا بھی افتتاح کیا، جس کا مقصد مریضوں کے رجسٹریشن کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔ایم ایل اے نے پانی کی کمی اور دیگر ترقیاتی چیلنجوں سے متعلق خدشات کا اظہار کیا اور ان کے بروقت حل کے لیے وزیر سے مداخلت کی درخواست کی۔ شوبا کرندلاجے پیر کی شام کو سرمائی دارالحکومت سری نگر پہنچیں، جہاں ان کا استقبالRPFC-II EPFO علاقائی دفتر کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ ESIC، کھادی اور دیہی صنعتوںاور علاقائی لیبر کمشنر کے محکمہ کے نمائندوں نے کیا۔