Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

نیت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 27, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 
 وہ بڑے اعتماد کے ساتھ جھوٹ کو سچ کا جامہ پہنا کر لوگوں سے مُخاطب تھا۔جھوٹے وعدے،جھوٹی باتیں سُن سُن کر لوگ اب عاجز آچُکے تھے۔لیکن پھر بھی نہ جانے کیوں لوگ اُس کی غلط بیانی پر ہاں میں ہاں ملا رہے تھے۔شاید یہ اُس پُرانی عادت اور روایت کا نتیجہ تھا جو صدیوں سے چلی آرہی تھی۔بھیڑ میں سے اچانک ایک نوجوان کے مُنہ سے نکلے الفاظ نے اِس بازارِسیاست کو گرمانے والے سیاست دان کو شدید شش وپنج میں ڈال دیا ۔نوجوان زور زور سے کہہ رہا تھا،ــــ’’آج تک ہمیں جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہ ملا،بلکہ ہم اپنا قیمتی ووٹ دے کر آپ جیسے لوگوں کو اپنے سر پر چڑھاتے ہیںجن میں دور دور تک حُکمرانی کے اوصاف نظر نہیں آتے‘‘۔جب اِس شاطر سیاست دان نے دیکھا کہ یہ نوجوان لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے تو وہ بھڑک کر رعب دار لہجے میں اُس سے مُخاطب ہوا،’’کون ہمیں حکومت کرنے سے روک سکتا ہے۔برسوں سے یہ سب چلا آرہا ہے،تم لوگ ووٹ دیتے رہوگے اور ہم حکومت کرتے رہیں گے‘‘۔یہ سُن کر چاہیے تھا کہ لوگ اِس منسٹر کے خلاف اپنی نا پسندیدگی کا اظہار کرتے لیکن اِس کے برعکس پورا میدان تالیوں سے گُونج اُٹھا اور منسٹر کی حمایت میں نعرہ بازی کرنے لگے۔ہوسکتا ہے کہ لوگ منسٹر کے الفاظ میں کم لیکن اُس کی رُعب دار آواز میں زیادہ کھو گئے ہوںیا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وہ عادت سے مجبور ہوں۔حالانکہ وہ نوجوان ابھی بھی کچھ بڑ بڑارہا تھا جو تالیوں کی گونج میں گم ہوگیا۔اِس سیاسی جلسے کے اختتام پر نوجوان نے دس پندرہ لوگوں سے مُخاطب ہو کر منسٹر کے خلاف اظہارِ ناراضگی کے بجائے تالیاںبجانےکا سبب پوچھا تو وہ یہ سُن کر حیران ہوا کہ لوگ منسٹر کی حمایت میں نہیں بلکہ اُس کے خلاف آواز اُٹھا رہے تھے۔وہ عجیب انداز سے عرض کرنے لگاکہ پھر وہ آوازیں کہاں سے آرہی تھیں جو منسٹر کی مزاحمت کے بجائے اسکی بھرپوروکالت کر رہی تھی۔وہ تمسخرانہ انداز میں کہنے لگاکہ اگرچہ یہ خلائق کی آوازنہ تھی تو کیا ملائیک یہاں آئے تھے؟وہ عجیب  انداز میں معلوم نہیں کس گہری سوچ میںڈوب گیا کہ اِسی بیچ اُن جمع شُدہ لوگوں میں سے ایک سیاسی کارکُن نے اپنا بند مُنہ کھولا اور کہا کہ اِس طرح کے سیاسی جلسوں میں ہر جگہ دو سے تین سیاسی کارکُن موجود رہتے ہیں جو وقتاََفوقتاََمنسٹر کی حمایت میں بے وجہ نعرے لگاتے ہیںجس سے باقی لوگ جوش میں آکر بس یونہی نعروں کا ساتھ دیتے ہیں۔نوجوان نے مزید تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر دو سے تین آدمی ہم میں اور ہماری سوچ میں تبدیلی لاسکتے ہیں تو معاشرے میں موجود ہزاروں اچھے انسان اچھائی کی تبلیغ کرکے معاشرے میں تبدیلی کیوں نہیں لاسکتے؟۔ایک ادھیڑ عمر شخص نے ایک چھوٹا سا فقرہ کہہ کر بات کو مکمل کیاکہ شاید اچھے انسانوں میں نیتِ خُلوص نیت کی کمی ہوتی ہے اور وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں بس دِکھاوے کے لیے کرتے ہیں۔اِسی لئے جو تبدیلی آنی چاہیے تھی وہ آتی نہیں۔جمع شُدہ لوگوں میںہر کسی نے اپنا سر ہلا کر اِس بات کی تائید کی اور اپنی اپنی راہ لی۔۔۔
فون نمبر9419629933
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پلوامہ انتظامیہ کی غیر رجسٹرڈ آیوش کلینکوں کے خلاف کارروائی، دو درجن کلینکوں پر چھاپے
تازہ ترین
ایس آر او-43 کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، ملی ٹینسی کے متاثرین کو روزگار فراہم کیا جائے گا: منوج سنہا
برصغیر
پونچھ: مغل روڈ پر پتھر گرآنے کے دوران دولہا سمیت تین افراد زخمی
پیر پنچال
ہم نے پاکستان میں 9 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کوئی نشانہ ضائع نہیں گیا:اجیت ڈوول
برصغیر

Related

ادب نامافسانے

ابرار کی آنکھیں کھل گئیں افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

جب نَفَس تھم جائے افسانہ

June 28, 2025
ادب نامافسانے

یہ تیرا گھر یہ میرا گھر کہانی

June 28, 2025

ایک کہانی بلا عنوان افسانہ

June 28, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?