ڈوڈہ //نہرو یوا کیندر ڈوڈہ نے ہائر سیکنڈری سکول عسر بلاک عسر میں فرنڈز یوتھ کلب عسر اور سب ڈویژنل انتظامیہ عسر کے اشتراک سے قومی یوم رائے دہی کے موقعہ پر ایک ہمسائیگی پارلیمنٹ کا اہتمام کیا ۔ اس پروگرام میں بلاک عسر کے مخلف علاقوں کے100سے120یوتھ لیڈران نے شرکت کی۔پروگرام میں مہمانوں اور مقررین کے علاوہ طلاب نے بھی قومی یوم رائے دہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مختلف ریسورس پرسنوں نے ریاستی و مرکزی سرکار کی مختلف سکیموں کی جانکاری پر ایک لیکچر بھی دیا۔پروگرام میں ایس ڈی ایم عسر ورن جیت چاڑک مہمان خصوصی تھے جبکہ نائب تحصیلدار عسر مدن لعل مہمان ذی وقار تھے۔س موقعہ پر موجود دیگر لوگوںمیں پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول عسر ، بزرگ شہریوں کی ایک اچھی تداد بھی موجود تھی۔پروگرام کے اختتام پر فرنڈز یوتھ کلب عسر کے صدر مختہار احمد نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔