سرینگر// لوگوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم رکھنے کی غرض سے نہرو پارک میں ایس پی ایسٹ کی صدارت میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس پی ایسٹ دائود ایوب اور ایس ڈی پی او نہروپارک سند سو ورما (آئی پی ایس )کی صدارت میں منعقدہ پولیس پبلک میٹنگ میںعلاقے کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کر کے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اُجاگر کئے۔پولیس آفیسران نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہیں یقین دیا کہ پولیس سے منسلک مسائل کو ترجہی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جبکہ باقی مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائیگا۔میٹنگ میں منشیات ، ٹریفک جام ،قمار بازی و دیگر جرائم کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی ۔پولیس نے ؑعلاقے میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے لوگوں سے اپنا تعاون دینے کی بھی تاکید کی ۔