Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

نہروں کے تحفظ کی ضرورت !

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 3, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 زرعی مقاصد اورپانی سے محروم علاقوںتک سپلائی فراہم کرنے کیلئے چند دہائیوں قبل ریاست بھر میں نہروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی جس سے سینکڑوں کنال اراضی کو سیراب کرکے دھان کی فصل کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی سبزیاں اور دیگر فصلیں اگانے اورگھروں کو پانی کی فراہمی میں کافی مدد ملی تھیلیکن پچھلے کچھ عرصہ سے نہ ہی نئی نہروں کی تعمیر ہوئی ہے اور نہ ہی پہلے سے موجود نہروں کی دیکھ ریکھ ہورہی ہے ،جس کے نتیجہ میں ایک ایک کرکے یہ قیمتی اثاثہ تباہ ہوتاجارہاہے ۔یہ نہریں وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بھی تعمیر ہوئیں اور اسی طرح سے جموں خطے کے پہاڑی علاقوں میں بھی ،جہاں ان کی اہمیت اس لئے زیادہ ہے کیونکہ ان پہاڑی علاقوں میں زمین کو سیراب کرنے کا اور کوئی متبادل موجود نہیں ہے۔ عدم توجہی کی وجہ سے ایک ایک کرکے یہ نہریں تباہ ہورہی ہیں او رمتعلقہ حکام خواب غفلت میں سورہے ہیں ۔اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پانی کے ذخائر میں رونما ہوئی کمی بھی ان نہروں کی عدم توجہی کاسبب بنی ہے اور چونکہ کئی نہریں خشک ہوچکی ہیں اس لئے ان کی طرف توجہ نہیں دی جارہی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ متعلقہ حکام ان نہروں پر بھی توجہ مرکوز نہیں کر رہے، جہاں آج بھی پانی موجود رہتاہے ۔اس صورتحال کی وجہ سے جہاںان نہروں کی تباہی کسانوں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے اور کئی علاقوں میں کل تک دھان کی فصل اگانے والے آج مکئی کاشت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، وہیں گھروں میں استعمال ہونے والے پانی میں بھی کمی واقع ہورہی ہے اور نہروں پرانحصار رکھنے والے لوگ آج پانی کے حصول کیلئے دربدر بھٹکنے پر مجبور ہیں ۔ان نہروںمیںسے کچھ تو ایسی ہیں جن کی تعمیر 1947سے بھی قبل ہوئی جن سے بہت بڑی آبادی مستفید ہوتی رہی ہے لیکن مسلسل انتظامی عدم توجہی  کی وجہ سے ان کا نام و نشان مٹتاجارہاہے ۔جموں شہر کو گرمیوں کے موسم میں سیراب کرنے والی ایسی ہی مشہور و معروف نہر دریا ئے چناب سے نکالی گئی تھی جس کو اگرچہ آج بھی استعمال میں لایاجاتاہے لیکن اس کی حالت بھی گندگی اور مٹی جمع ہونے سے خراب ہوچکی ہے اور آج وہ صاف و شفاف پانی نہیں رہا جو اس کی پہچان ہواکرتاتھا۔دنیا بھر کی طرح ریاست کے بگڑتے ماحولیاتی توازن پر حکام کی طرف سے نصیحت آمیز بیانات تو جاری کئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی آبی ذخائر کے تحفظ کے اقدامات کرنے کے اعلانات بھی ہوتے ہیں مگر زمینی سطح کا حال ان نہروںسے ظاہر ہوجاتاہے جو شدیدخستہ حالی کاشکار ہیں ۔ریاست کی دیہی آبادی کا انحصار بہت حد تک زراعت کے شعبے پر ہے اور اگر اس شعبے سے جڑے لوگوں کو کئی کئی ماہ تک رہنے والی مسلسل خشک سالی کے وقت نہروں کے ذریعہ کھیتوں کو سیراب کرنے کیلئے پانی نہیں ملے گاتو نہ صرف وہ خود متاثر ہوںگے بلکہ ریاست کے مجموعی ترقی پر بھی اس کا اثر پڑے گا ۔زراعت کے شعبے کو تقویت دینے کیلئے یہ امر لازمی ہے کہ پہلے سے موجود نہروں کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے اور ان کی صفائی اورمرمت کرکے زیادہ نہیں تو بارشوں کے موسم میں پانی کھیتوںتک پہنچایاجائے اور ساتھ ہی ضرورت کے مطابق نئی نہروں کی تعمیر عمل میں بھی لائی جائے تاکہ زرعی مقاصد بھی پورے ہوسکیں اور پانی سے محروم علاقوں تک انہی نہروں کے ذریعہ پانی سپلائی کیا جاسکے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?