Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

نہتے شہریوں کا سفاکانہ قتل بند ہونا چاہئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 29, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//چاڈورہ ہلاکتوں پر مین سٹریم پارٹیوں اور لیڈران نے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس ،پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر ،عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید ،پی ڈی ایف کے چیرمین حکیم محمد یاسین اور سی پی آئی ایم کے ریاستی جنرل سیکرٹری محمد یوسف تاریگامی نے چاڈروہ میں3نوجوانوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے نہتے شہریوں کے سفاکانہ قتل کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ۔نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے چاڈورہ شہری ہلاکتوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی ۔بی جے پی حکومت کو کشمیر میں جاری خاک و خون غلطان کرنے کا رجحان روکنے پر زور دیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ اس طرح کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور یہ کشمیر میں جاری نامساعد حالات کو مزید بڑھاوا دے گی۔ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کو حل نہ کرنے کی مجرمانہ خاموشی سے ہی یہ خونین صورتحال جاری ہے ۔نیشنل کانفرنس صدر نے مہلوکین کے افراد کنبہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ادھرپردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے ان ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری ہلاکتوں کی وجہ سے لوگ حکومت سے دور بھاگ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح عام نوجوانوں کی ہلاکتوں سے وادی میں صورتحال مزیدخراب ہوسکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا معاوضہ ادا نہیں کیا جاسکتا ہے اور فورسز کو چاہئے کہ نہتے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے کم سے کم طاقت کا استعمال کریں ۔عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر رشید نے پلوامہ میں گزشتہ روز دو جنگجوؤں کی نماز جنازہ میں لوگوں کے سمندر کی شرکت کے محض ایک دن بعد چاڈورہ میں 2نہتے لڑکوں کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نئی دلی کو تجویز کیا ہے کہ وہ کسی لگی لپٹی کے بغیر کشمیریوں کے ساتھ بر سر جنگ ہونے کی حقیقت کو عام کرے۔اس واقعہ سے متعلق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا ہے کہ محبوبہ کو اس طرح کے بیان دینے سے قبل یہ دیکھ لینا چاہیئے کہ انکے سمیت یہاں کے سبھی مین سٹریم لیڈروں کی اوقات کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ جموں کشمیر کبھی بھی قانونی طور بھارت کا حصہ نہیں تھا لیکن موجودہ حالات سے اب یہ بات بھی صاف ہونے لگی ہے کہ اسکے لئے اب اس ریاست کو بندوق کے بل پر زیر قبضہ رکھنا بھی ممکن نہیں رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کشمیریوں کے خلاف بربریت کی انتہا کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔پی ڈی ایف کے چیرمین اور ممبر اسمبلی خان صاحب حکیم محمد یاسین نے چاڈروہ میں فورسز کے ہاتھوں 3نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہوئے نوجوانوں کے کنبے ہی دکھ اور درد کو سمجھ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی کی بات ہے کشمیر میں ہر وقت لوگوں کو حکمران طبقے کی غلطیوں کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے۔سی پی آئی ایم کے لیڈر و ممبراسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ غیر مسلح شہریوں کی ہلاکتوں کو روکا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ  اگر  سکیورٹی فورسز نے زیادہ سے زیادہ تحمل استعمال کیا ہوتا تو اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس طرح گزشتہ تجربات سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید
گوشہ خواتین
نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ
گوشہ خواتین
اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز
گوشہ خواتین
بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی
گوشہ خواتین

Related

صفحہ اول

شدیدگرمی ہو یا سردی کا آغاز|| کیا چُھٹیاں ہی حل ہے؟ بھاری فنڈس اور موٹی فیس کے باوجود سرکاری اور نجی سکولوں میں سہولیات کا فقدان کیوں؟

July 9, 2025
صفحہ اول

پونچھ ڈسٹرکٹ جیل میں جھگڑا شوپیان کا قیدی زخمی

July 9, 2025
صفحہ اول

سکولوں کے اوقات کا جائزہ حکومت نظر ثانی کیلئے تیار

July 9, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

ٹریڈ یونینوں کا بھارت بند: حکومت کی مزدور و کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف 25 کروڑ ملازمین سڑک پر

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?