عاصف بٹ
کشتواڑ//جمعہ کی بعد دوپہر کشتواڑ ضلع کی تحصیل درابشالہ کے پنی نالے کے قریب دونوجوان کی ڈوبنے سے اسوقت موت واقع ہوئی جب وہ نہا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بعد دوپہر پنی نالہ کے دورہایشی نوجوان شدید گرمی سے راحت پانے کیلئے دریا چناب کے کنارے نہانے گئے جس دوران وہ ڈوب گئے ۔ خبرملتے ہی مقامی لوگوں ،پولیس ،فوج ،ابابیل کی ٹیموں نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اور دونوں نوجوانوں کو قریب ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد دریا سے نکالاگیا اور ٹھاٹھری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قراردیا۔مہلوکین کی شناخت محمد عرفان ولد عطامحمد عمر 18سال اور تاسین احمد ولد نور محمدعمر 19ساکنان پنی نالہ درابشالہ کے طور ہوئی ۔نعشوں کو آخری رسومات کیلئے ورثا کو سونپا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔