سرینگر// نیشنل کانفرنس کے ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق نے حضرت محمدؐ کی سیرت پوری انسانیت کیلئے رحمت و برکت کا باعث ہے اور اُن کی تعلیمات تمام انسانوں کے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ ایک بیان کے مطابق تنویر صادق نے نگین حضرتبل میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت سکائوٹس اینڈ گائڈس کی طرف سے منعقدہ اس سیرتی اور نعت خوانی کی کانفرنس نے شرکاء نے سیرت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اور نعت خوانی سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ تنویر صادق کانفرنس میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اور شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔انہوں نے نوجوانوں کے جذبے کو سراہا اور سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوئوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کانفرنس کے انتظامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ آنحضورؐ نے ہی دنیا میں صالح نظام کی بنیاد ڈالی ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے ۔تنویر صادق نے کہا کہ منشیات اور دیگر سماجی بدعات کی روک تھام کیلئے بچوں کو شروع سے ہی مروجہ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔