راجوری//راجوری کے نگون گائوں میں سائیں صدیق ؒ المعروف زندہ پیر کا سالانہ عرس منایاگیا جس میں ضلع و بیرون ضلع سے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی ۔یوں تو ہر سال ہی یہ عرس منایاجاتارہاہے لیکن یہ پہلا موقعہ ہے کہ اسے اوقاف اسلامیہ کی نگرانی میں منعقد کیاگیا۔قبل ازیں مقامی انتظامیہ کمیٹی کی طرف سے یہ عرس منایاجاتارہاہے ۔اس بار ہوئے عرس میں بڑی تعداد میں عقیدتمندوں نے شرکت کی اور پوری دنیا میں امن و امان کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ اس دوران عرس تقریب میں ہر ایک مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوںنے شرکت کی ۔