سرینگر//جموں خطے میں سرینگر۔جموں شاہراہ پر جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین ہوئی گولی باری کے نتیجے میں جمعرات کی صبح چار نامعلوم جنگجوجاں بحق ہوگئے۔طرفین میں گولیوں کے تبادلے کے دوران دو ایس او جی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ مسلح تصادم اُس وقت شروع ہوا جب فورسز نے سرینگر کی طرف آرہی ایک گاڑی کو بان پلازا، نگروٹہ کے قریب روک کر اس کی تلاشی شروع کی اورگاڑی میں سوار جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔
حکام کے مطابق معرکہ آرائی شروع ہوتے ہی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے۔
معرکہ آرائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ٹرک سے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔
فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔