جموں// جموں کے مضافاتی علاقہ نگروٹہ میں واقع ایک فوجی کیمپ میں ایک فوجی اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ہے۔پولیس نے بتایا کہ سگنالم یوگیش نامی فوجی اہلکار کو نگروٹہ میں اپنے کیمپ کے اندر ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر خودکشی کرنے والا فوجی جوان اترپردیش کے ضلع میرٹھ کا رہنے والا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک فوجی کے قبضے سے ایسا کوئی دستاویز برآمد نہیں ہوا ہے جس سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس کی موت کیسے ہوئی ہے۔ایک افسر نے بتایا’’ہم نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں‘‘۔