جموں//شہر کے نواحی علاقہ نگروٹہ کے دھمی بیڑہ فضل پور میںمرحوم حاجی فضل احمد قادری کی فاتحہ چہلم کے سلسلے میں فاتحہ وقرآن خوانی مجلس کاانعقاد کیاگیا جس میں جموں وکشمیرکے علاوہ بیرونی ریاستوں کے مشاہیرعلمائے اہل ِ سنت ومشائخ طریقت نے شرکت کی۔اس دوران مفتی محمدشایان رضا مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت کے فرائض الحاج گلزار احمدکھٹانہ سابق ایم ایل سی ، الحاج شمش اللہ اور قاری علی اکبر مہتمم جامعہ غوثیہ رانجن نے مشترکہ طورپرانجام دیئے۔اس دوران مجلس میں ریاست کے مختلف حصوں کے لوگوں کی کثیرتعدادمیں شمولیت کی ۔اس موقعہ پر مفتی محمدشایان رضا نے مرحوم حاجی فضل احمد کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شرکاء سے مرحوم کے نقشِ قدم پرچلنے کی تلقین کی اور اسلام کے آفاقی پیغام کوعام کرنے پرزوردیا۔انہوں نے گوجربرادری سے اپیل کی کہ وہ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے اسلامی تعلیمات پرعمل پیراہوں ۔ بعدازاں دیگرمقررین نے مرحوم حاجی فضل احمد کی حیات وخدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حاجی صاحب جموں کی مشہور دینی وسماجی شخصیت تھے۔موصوف نیک صفت اورخوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے اورہمیشہ سماجی اور دینی کاموں اور لوگوں کے دُکھ دردمیں پیش پیش رہتے تھے ۔ ضلع جموں میں منعقدہونے والی سیرت النبی ؐ کے انعقاد میں بھی حاجی صاحب کلیدی رول نبھاتے تھے۔انہوںنے بطورپٹواری ملازمت شروع کی تھی اورپھر نائب تحصیلدارکے عہدے سے سبکدوش ہوئے ۔پروگرام مفتی محمدشایان رضاکی دعاکے ساتھ ہوا۔اس دوران اللہ تعالیٰ کے حضور مرحوم کی مغفرت اورانہیں جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمانے کی دعافرمائی گئی۔ قابل ذکرہے کہ حاجی فضل احمد 10 فروری 2017 کو وفات پاگئے تھے ۔