نگروٹہ//نگروٹہ تحصیل کی اطراف و اکناف میں بجلی وپانی سپلائی کے حوالے سے بحرانی صورت حال پرعلاقہ کے عوام میں شدیدتشویش پائی جارہی ہے اور علاقہ میں محکمہ بجلی کی طرف سے غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی و محکمہ صحت عامہ کی طرف سے غیر سنجیدگی کے مظاہرہ نے نگروٹہ تحصیل کے عوام کو شدت کی اس گرمی میںمخمصے میں ڈال دیا ہے اور علاقہ میںپینے کے صاف پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے خاص طور پر علاقہ کے عوام کو بھاری مصائب کا سامنا ہے ۔عوام پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں اور علاقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے علاقہ میں ہاہاکار مچی ہوئی ہے اور محکمہ بجلی و صحت عامہ موجودہ بحران سے نپٹنے میں صاف طور پر ناکا م نظر آرہا ہے مقامی لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ سے محکمہ متعلقہ پر الزام لگایا کہ علاقہ میں میٹر نصب ہونے کے باوجود بجلی کی بارہا آنکھ مچولی کی وجہ سے جگٹی ،پنجگرائیں،چھبہ ،مڑھ ،بمیال کے عوام تذبذب میں مُبتلاہوچکے ہیںاور لوگوں کا خاص کرشدت کی اس گرمی میںجینا محال ہوگیا ہے کیو نکہ محکمہ نے دن وشام اور رات کے وقت غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے اور علاقہ کے عوام میں محکمہ بجلی و محکمہ صحت عامہ کے تئیںبھاری تشویش پائی جارہی ہے اور محکمہ بجلی و محکمہ صحت عامہ عوام کی بھاری مانگوں کے باوجود غفعلت شعاری کے چلتے خواب غفلعت کی حالت میں ہے ۔علاقہ کے عوام نے ریاستی وذیراعلیٰ سے اس سلسلہ میں خصوصی طور سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرف فوری توجہ دیں اور علاقہ میں خصوصی طور پرپانی اور بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ حاکموں کو ہدائت دیں۔ بصور ت دیگر علاقہ کے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔