راولپنڈی // لائن آف کنٹرول پر ستوال اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے2بچوں کی ہلاکت اور 4افراد کے زخمی ہونے کے بعداسلام آباد میں مقیم بھارتی ڈپٹی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے سنیچر کوسیز فائر کی خلاف ورزی کی اور ستوال اور نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میںدو بچے ہلاک ہوئے ،جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے شہری آبادی کے علاوہ تتری نوٹ، مانوا، ستوال اور بالاکوٹ، پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر بھی فائرنگ کی ۔دپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ دیا یا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔