جموں // نتھو دو سال سے عدالت کے چکر کاٹ رہاہے مگر معاملے کاکوئی حل نہیںنکل پارہا ہے ۔نتھو کو ہر ماہ دو ار عدالت کارُخ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ اور اب وکلاء کو دینے کیل ئے اس کے پاس پیسہ ختم ہوچکا ہے۔ نتھو نے وکیل کو بتادیا ہے کہ اب میرے پاس کوئی پیسہ نہیںہے اور میرے کیس کو حل ہونے میںاور کتنا وقت درکار ہے۔ نتھو نے کہا میںایک غریب آدمی ہوں، ڈیلی ویجر ہوں وقت پر تنخواہ نہیں ملتی ہے۔اور اب میری حالت کافی خراب ہوگئی ہے ۔ چھ مہینے سے مجھے تنخواہ نہیں ملی ہے۔نتھو نے وکیل سے استدعا کی کہ کسی بھی طرح میرا کیس جتنا جلد ممکن ہوسکے حل کریں۔ وکیل نے صاف الفاظ میںجواب دیا کہ میںآپ کی فائل نہیںلے سکتا ہوں تم کسی اور وکیل کے پاس جائو جو تمہار ا کیس حل کرے گا۔ نتھو سونو وکیل کے پاس گیا جنہوں نے بغیر فیس کے کیس کو حل کرنے کا یقین دلایا۔ نتھو بہت خوش تھا ۔چھ ماہ بعد اُسے انصاف ملا ۔اسی طرح سے نہ جانے کتنے لوگ غریب ہیں اور عدالتوں میں اپنے کیس نہیں لڑ سکتے ہیں۔