Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نکسل مخالف آپریشن جاری،جھارکھنڈ جنگل سے 2.5ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

Towseef
Last updated: June 3, 2025 11:14 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

رانچی//جھارکھنڈ کے مغربی سنگھ بھوم ضلع میں واقع سارنڈا جنگل سے 2.5 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی جھارکھنڈ اور اوڈیشہ پولیس، سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران انجام دی گئی۔ حکام کے مطابق یہ مواد ما نواز نکسل گروہ نے اوڈیشہ کے ریلاہاتو یانکو علاقے میں واقع ایک پتھر کی کان سے 27 مئی کو لوٹا تھا۔اطلاعات کے مطابق، ما نوازوں نے اس وقت حملہ کیا جب دھماکہ خیز مواد سے بھری وین پتھر کی کان کی جانب جا رہی تھی۔ تقریبا 200 پیکٹ لوٹے گئے، جن میں سے کچھ کو نکسلوں نے جھارکھنڈ کے سرحدی علاقے سارنڈا جنگل میں چھپا دیا۔ اس کے بعد پولیس فورسز نے متعدد مراحل میں تلاشی مہم چلائی، جس کے نتیجے میں 30 مئی کو بھی 150 کلو دھماکا خیز مواد تری لپوشی علاقے سے برآمد ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نکسلوں نے ایک بڑا ذخیرہ زمین کے نیچے چھپا رکھا تھا، جسے اب برآمد کر لیا گیا ہے۔ تاہم، اب بھی تقریبا دو ٹن دھماکہ خیز مواد نکسلوں کے قبضے میں موجود ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بدستور جاری ہے۔اس بڑی کارروائی کے بعد جھارکھنڈ اور اوڈیشہ دونوں ریاستوں میں سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اوڈیشہ پولیس نے خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے، جب کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بھی اس معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ رارکیلا پولیس نے سوشل میڈیا پر دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کی تصدیق کی ہے۔سارنڈا کا جنگل طویل عرصے سے نکسل تحریک کا گڑھ رہا ہے، تاہم گزشتہ دو برسوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی موثر کارروائیوں کی وجہ سے نکسلوں کے اثرات کم ہوئے ہیں اور وہ اب مخصوص علاقوں تک محدود ہو چکے ہیں۔نکسل ملی ٹینٹ اکثر پولیس کو نشانہ بنانے کے لیے جنگلاتی راستوں میں آئی ای ڈی نصب کر دیتے ہیں۔ پچھلے دو برسوں میں ان دھماکوں کی زد میں آ کر کم از کم چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، جب کہ دس سے زائد عام دیہاتی بھی جان گنوا چکے ہیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مغل شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثے میں پولیس اہلکار جاں بحق آبائی گاؤں میں سرکاری اعزازاور پُر نم آنکھوں کیساتھ سپرد خاک
پیر پنچال
راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی وزیر اعظم کے دورہ سے قبل 5درجن مقامات پر تلاشی مہم
پیر پنچال
راجوری کے سرحدی گاؤں میں مشتبہ آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماری کی لہر انتظامیہ حرکت میں ، محکمہ صحت کی تین ٹیموں نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کر کے معائنہ کیا
پیر پنچال
عالمی یوم ماحولیات پر گول میں صفائی و شجرکاری مہم کا انعقاد
خطہ چناب

Related

برصغیر

سرمایہ کاروں کے مفادات کاتحفظ | ہند کرغزستان دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدہ نافذ

June 5, 2025
برصغیر

آتم نربھر بھارت کے عزم کی عکاسی | رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی اب ملک میں تیارہو گی

June 5, 2025
برصغیرتازہ ترین

کوروناوائرس کے کل فعال معاملوں کی تعداد 4866 تک پہنچ گئی، سات مزید مریضوں کی موت

June 5, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

تاریخی لمحہ قریب: وزیر اعظم مودی کل کشمیر کو ریل سے جوڑنے کا آغاز کریں گے

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?