سرینگر//گزشتہ روز بارشوں کے ساتھ ہی عید گاہ سرینگر کے بیشتر علاقہ زیر آب آ گئے ہیں۔عید گاہ،گندر پورہ،ملک صاحب صفاکدل اور دیگر علاقوںکی بیشتر اندرونی سڑکوں پر گزشتہ روز سے جاری بارشوں کے باعث بہتر طریقے سے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق ناقص ڈرینیج سسٹم کی وجہ سے پانی سڑکوں پر ایک فٹ سے زائد جمع ہونے سے نہ صرف چلنے پھرنے میں مشکلات در پیش آرہی ہیں بلکہ سارا پانی صحنوں میں جمع ہوکر رہائشی مکانوں کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ملک صاحب کے ناصر احمد میر نامی شہری نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ گندر پورہ،عید گاہ،ملک صاحب صفاکدل کی تمام اندرونی سڑکوںاور کوچوں میں پانی جمع ہونے سے چلنے پھرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ساتھ ہی نالیوں میں جمع گندگی بھی پانی کے ساتھ ہی صحنوں میں جمع ہونے سے پورے علاقے میں بدبو پھیل رہی ہے۔لوگوں نے سرینگر میونسپل کارپوریشن سے اپیل ہے کہ وہ گاڑیوں کے ذریعہ پانی اور گندگی کو علاقے سے باہر نکال دے تاکہ عوام کو عبور و مرورمیں کوئی پریشانی نہ آئے۔