درہال // درہال کی نڈیاں پنچایت کے لوگوں نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ علاقے کی عوام کو پانی سپلائی کرنے میں ناکام ہوگیاہے ۔ان کاکہناہے کہ علاقے میں پانی سپلائی کے لئے بچھائی گئی پائپ لائن میں کئی جگہوں پر مقامی لوگوںنے سوراخ کردیئے ہیں جس سے پانی ضائع ہورہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پائپ لائن کو تباہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے اورپانی کی سپلائی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ محمد شمشیر مرزااورمحمد طفیل نے بتایاکہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین علاقے میں کہیں بھی نظر نہیں آرہے جو پائپ لائن کو درست کرتے تاکہ عوام کو پانی فراہم ہوتا ۔ انہوں نے ایگزیکٹوانجینئر محکمہ پی ایچ ای سے اپیل کی کہ وہ خود علاقے کادورہ کرکے پائپ لائن کا معائنہ کریں اور محکمہ کے ملازمین کو بھی پانی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی جائے ۔