نیویارک//عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال اور تیسری رینکنگ کے راجر فیڈرر کے درمیان یو ایس اوپن میں ممکنہ سیمی فائنل کا انتظار دونوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے ساتھ اب ختم ہوتا نظر آ رہا ہے ۔مرد سنگلز کے چوتھے راؤنڈ کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ نڈال نے یوکرائن کے الیکساندر ڈولگوپولوو کو مسلسل سیٹوں میں 6۔2، 6۔4، 6۔1 سے شکست دی جبکہ تیسری سیڈ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے 33 ویں سیڈ جرمنی کے فلپ کولشریبر کو مسلسل سیٹوں میں 6 ۔4 ،6۔2 ،7۔ 5سے ہرایا ۔سال 2009 کے چمپئن اور بخار میں مبتلا 24 ویں سیڈ جوآن مارٹن ڈیل پوترو نے چھٹی سیڈ آسٹریا کے ڈومنیکن تھیم کو پانچ سیٹ کی جدوجہد میں 1۔6 ،2۔6 ،6۔1 ،7۔6 ،6۔4 سے ہراتے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔بخار کی وجہ سے میچ سے پہلے ، ارجنٹائن کے کھلاڑی کو بھی دواؤں کا سہارا لینا پڑا تھا۔