نڈال اولمپک کی تیاریوں کیلئے ومبلیڈن سے ہٹے

عظمیٰ سپورٹس ڈیسک

میڈرڈ// ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال پیرس اولمپکس 2024 کی تیاریوں کی وجہ سے ومبلیڈن ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گے ۔ رافیل نڈال نے آئندہ ومبلیڈن 2024 سے ہٹنے کے اپنے فیصلے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا آخری اولمپک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آل انگلینڈ کلب کے لیے گراس کورٹ پر کھیلنے اور پھر کلے کورٹ پر واپس آنے کے بجائے صرف کلے کورٹ پر کھیلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ پیرس اولمپکس میرا آخری اولمپک ہوگا۔ مجھے یقین ہے کہ میرے جسم کے لیے سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ میں سطح کو نہ بدلوں اور تب تک کلے کورٹ پر کھیلتا رہوں۔