کوزی کوڈ// کیرالہ میں نپاہ وائرس سے ایک 28سالہ نوجوان کی موت ہونے کے سبب اس موذی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15تک پہنچ گئی ہے ۔محکمہ صحت کے افسر نے یہ بات بتائی۔کیراسیری علاقہ کا رہنے والا اکھیل کوزی کوڈکے اسپتال میں 28مئی سے زیرعلاج تھا ۔اس کی کل شب موت ہوگئی۔اسی اسپتال میں اس وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد زیرعلاج ہیں ۔اس افسرنے کہا کہ 1353افراد جو اس مرض کی تصدیق سے پہلے متاثرہ افراد سے ربط میں تھے پربھی نظر رکھی جارہی ہے ۔بدھ کو ضلع نیلا کوڈ کے رہنے والے 55سالہ مدھوسدن کی علاج کے دوران پرائیویٹ اسپتال میں موت ہوگئی تھی۔وہ کوزی کوڈ ڈسٹرکٹ کورٹ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ کے طورپر کام کررہے تھے ۔یواین آئی