جموں//نٹرنگ نے سنڈے تھیٹرسیریزکے تحت حمیداللہ کاتحریراور نیرج کانت کاہدایت کردہ ڈراما’’اپنا اپنا درد ‘‘ کھلا جس میں انسانی رشتوں کے مختلف سطحوں کوبیان کیاگیاتھا۔اپنااپنادردمیں دُکھی احساسات کی بہترین منظرکشی کی گئی تھی ۔ ڈراماایک نوجوان لڑکی مدھوکے گردگھومتاہے جوایسے حالات میں مبتلاہوتی ہے کہ ان سے انہیں دکھ وتکلیف ہی ملتی تھی ۔مدھو غلط انتخاب کی وجہ سے اپنی منزل پرنہیں پہنچ پاتی ہے جس کی وجہ سے اس کی زندگی کی خوشیاں بھی چلی جاتی ہیں۔اس لڑکی کی زندگی میں ایک ایساشخص آتاہے جس کی آمدکواپنی زندگی کیلئے زندگی کے آخرتک باعث پریشانی سمجھتی ہے۔ ڈرامے کے ذریعے سبق دیاگیاہے کہ صحیح انتخاب زندگی میں خوشی کاباعث ہوتاہے ۔اس دوران مہکشت سنگھ ، میناکشی بھگت ، شبھم سنگھ، اکشت کول اور وریندا شرما نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے۔ اس ڈرامے کو ڈیزائن شبھم سنگھ، ایگزیکٹیو نیرج کانت، میوزک بھیشم گھتااور کوآرڈی نیٹ محمدیاسین نے کیاتھا۔