جموں//نٹرنگ کی جانب سے داراشکوہ فائونڈیشن کے اشتراک سے 19 اور 20اگست کوتھیٹرایکٹروں اوراسکالروںکیلئے جموں میں دوروزہ تھیٹرورکشاپ منعقد کی جارہی ہے۔اس ورکشاپ کے ذریعے تھیٹرایکٹروں کوآگے بڑھنے کے مواقعے دستیاب ہوں گے۔اس ورکشاپ کومنعقدکرنے کیلئے ایکٹر؍اسکالر لندن سے یہاں تشریف لارہے ہیں ۔یہ جانکاری ورکشاپ کے کوآرڈی نیٹر آروشی ٹھاکررانا نے کہاکہ ورکشاپ کیلئے تجربہ کار 20 لوگوں کومنتخب کیاگیا ہے جوآرٹ سیکھنے کے خواہش مندہیں۔انہوں نے کہاکہ اس ورکشاپ کو لندن کے ایک نوجوان اوراسکالر فیبین ہرٹ ویل کررہے ہیں۔