Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالممضامین

! نو جوان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں فکرو فہم

Towseef
Last updated: May 21, 2025 11:19 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

مولانا پیر شبیراحمد

جوانی ایک عظیم نعمت ہے اور یہ مقام اس لئے عطا کیا گیا ہے کیونکہ نو جوان وہ صلاحیت رکھتا ہے جو بزرگ میں نہیں ہوتی ہے۔ جوانی کے قیمتی لمحات انمول ہوتے ہیں، قوت و توانائی میں اس کا کوئی ثانی نہیں ، اس لئے کامیابی کے کسی بھی امید وار کی یہ ذمہ داری ہے کہ جوانی اللہ تعالی کی اطاعت میں گزارے اور جوانی کے شب و روز عبادت الٰہی سے بھر پور رکھے، قرب الٰہی کی جستجو میں رہے، ہمہ وقت نفسانی اورشیطانی خواہشات کے مقابلے کیلئے جدو جہد کرے، آپؐ کا فرمان ہے: پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے قبل غنیمت سمجھو، آپ نے ان پانچ چیزوں میں بڑھاپے سے پہلے جوانی کا بھی ذکر فرمایا۔ نوجوانوں کی بہتری میں امت کی بہتری ہے، لہٰذا یہ امت اس وقت تک خوشحال ، معزز ،کامیاب اور بہتری کی طرف گامزن نہیں ہو سکتی جب تک اس امت کے نو جوان عہد اول کے جوانوں کی طرح نہ بن جائیں ، ان کی دینی وابستگی اعلیٰ ترین ، زندگی بھی خوشحال اور کسی بھی مفید اور نیک کام کیلئے جوش و جذ بہ بھی دیدنی ہوتا تھا۔ جوانی میں تو بہ کرنا پیغمبروں کا شیوہ اور طریق رہا ہے۔ ہم اگر اپنے زمانے پر نگاہ ڈالیں تو ہر نظم تحریک، جماعت اور فوج میں نو جوانوںکا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس لئے نوجوان خودشناسی سے خدا شناسی کا سفر طے کریں ، اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کریں اور بڑے قومی مقاصد کے لیے اپنے آپ کو دوسروں پر غالب کرنے کی کوشش کریں اور اپنے سماج سے ہر قسم کی برائی کو ختم کر کےایک مثالی معاشرہ قائم کرنے کی کوشش کریں ،جس میں امن سلامتی ، برداشت رواداری اور اخوت ، سخاوت اور محبت جیسی خوبیاں موجود ہوں ۔ لیکن آج کا نوجوان یہ حقیقت تسلیم کرنےکے لیے تیار نہیں ہے کہ شریعت نے انسان کو یہ حقیقت سمجھائی ہے کہ اس کا وجود، انسان کی اپنی ملکیت نہیں ہے بلکہ اللہ تعالی کی امانت ہے، لہٰذا اس امانت کی حفاظت کرنا، اسے اللہ اور اس کے رسولؐ کے احکام کے مطابق استعمال کرنا ، اس سے وہ کام لینا جس کے لیے اس کی تخلیق ہوئی ہے اوراسے نقصان وزیاں سے بچانا لازم ہے۔ قیامت کے دن اس جوانی کے بارے میں خصوصی سوال کیا جائے گا۔ حضرت ابن مسعودؓ سے روایت ہےکہ اللہ کے رسول ؐ نے فرمایا: قیامت کے دن انسان کے قدم اپنی جگہ سے ہٹ نہ سکیں گے یہاں تک کہ اس سے پانچ باتوں کے بارے میںسوال نہ کر لیا جائے (۱) عمر کن کاموں میں گنوائی ؟ (۲) جوانی کی توانائی کہاں صرف کی ؟ (۳) مال کہاں سے کمایا ؟ (۴) اور کہاں خرچ کیا؟ (۵)جو علم حاصل کیا اس پر کہاں تک عمل کیا ؟ لیکن آج کے نو جوانوں کو دیکھ کر بڑا افسوس ہوتا ہے، اپنے معاشرے پر نظر ڈالئے اور دیکھئے کہ آج کے مسلم نو جوان کہاں کھڑے ہیں؟ وہ کہاں مصروف ہیں؟ انکے مشاغل کیا ہیں؟ انکے شوق کیا ہیں؟ اسکے معمولات کیا ہے؟ نوجوان منشیات، فحاشی،خرافات جیسے کاموں میں اپنی جوانی، اپنا زور لگارہا ہے اور وہ ان میں ایسا مبتلا ہوا ہے کہ وہ سب کچھ بھول گیا ہے کہ میر اوجود کیا ہے اور میری شناخت کیا ہے۔ لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ شیطان نو جوانوں کے ساتھ بڑی سخت دشمنی روا رکھتا ہے، اس کے لیے وہ نو جوانوں کو اہل باطل کےقافلے میں شامل کر کے جہنم کے راستے پر ڈالنا چاہتا ہے، لہٰذا مسلم نو جوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مقصد زندگی کو سمجھیں اور اپنی شناخت کو مٹنے نہ دیں۔کیونکہ قوم اس وقت تباہ نہیں ہوتی ہے جب کسی کی موت ہوتی ہے بلکہ قوم اُس وقت تباہ ہوتی ہے جب اس قوم کا نو جوان اپنی شناخت بھول جاتاہے ۔ الغرض نو جوان اپنے آپ پر نظر ڈالے کہ میری ذمہ داری کیا ہے اور میں کسی حد تک اپنی ذمہ داری سے انصاف کر رہا ہوں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
لداخ میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ | شیوک روڈ پر پھنسے دو شہریوں کو بچا لیا گیا
جموں
کاہرہ کے جوڑا خورد گاؤں سے کمسن بچی کی لاش برآمد پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی
خطہ چناب
سانبہ میں بی ایس ایف اہلکار کی حادثاتی موت
جموں
سکولوں کے نئے اوقات کاررام بن ۔ بانہال سیکٹر کے سکولوں کیلئے غیر موزوں میلوں کی پیدل مسافت کے بعد طالب علموں سے آن لائن کلاسز کی توقع زمینی صورتحال کے منافی
خطہ چناب

Related

تعلیم و ثقافتکالم

اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں حقائق

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

تعلیم پر فحاشی کا افسوس ناک سایہ! | بے حیائی اور بداخلاقی فروغ پارہی ہے فکروادراک

July 8, 2025
کالممضامین

گرمی کی تپش، آبی گذرگاہیںاور ہماری غفلت! | نوجوان وکمسن بچےاپنی جان گنوا رہے ہیں لمحہ فکریہ

July 8, 2025
کالممضامین

خصوصی پوزیشن:ایک آئینی خواب کا دُھندلاسفر! | پکچر ابھی باقی ہے ،تھیٹر کا پردہ گرنے نہ پائے جرسِ ہمالہ

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?