یو این آئی
ممبئی//وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں ممبئی اور نوی ممبئی کے درمیان 12,700کروڑ روپے مالیت کے 22کلومیٹر طویل سمندری پل کا مودی نے افتتاح کی-اس موقع پر وزیراعظم نے ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں مختلف دیگر کلیدی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ممبئی اور نوی ممبئی کے درمیان فاصلہ صرف 20منٹ میں طے کیا جا سکتا ہے، پہلے اس میں دو گھنٹے لگتے تھے۔ اٹل سیتو کی تعمیر میں تقریباً 177903 میٹرک ٹن اسٹیل اور 504253میٹرک ٹن سیمنٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ مکمل ہونے پر اس پر روزانہ تقریباً 70000 گاڑیاں گزریں گی اور یہ 100سال تک کام کرتا رہے گا۔ وزیراعظم نے اورنج گیٹ سے میرین ڈرائیو تک ایسٹرن فری وے کو جوڑنے والی زیر زمین سڑک ٹنل کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ تقریباً 9کلومیٹر لمبی سرنگ ہے جسے 8,700 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ یہ سرنگ ممبئی میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم ثابت ہوگی، اورنج گیٹ اور میرین ڈرائیو کے درمیان سفر کے وقت میں نمایاں بچت ہوگی۔ درحقیقت، یہ جنوبی ممبئی میں اورنج گیٹ اور میرین ڈرائیو کے درمیان ممبئی کی پہلی شہری زیر زمین سڑک کی سرنگ ہے ، جس کا مقصد ٹریفک کی بھیڑ کو دور کرنا ہے ۔ یہ ایسٹرن فری وے ، ایم ٹی ایچ ایل، کوسٹل روڈ اور باندرہ-ورلی سی لنک کے ذریعے مشرقی اور مغربی ساحلوں کے درمیان یکطرفہ رابطکا ذریعہ ہے۔