عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//جموں و کشمیر کی پینکاک سلات ایسوسی ایشن 29 جولائی 2025 کو انڈور اسٹیڈیم پولو گرائونڈ، سرینگر میں 9ویں پینکاک سلات فیڈریشن کپ 2025 کے لیے سلیکشن ٹرائلز کا انعقاد کر رہی ہے۔ٹرائلز ان جونیئر لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے کھلے ہیں جو باوقار ٹورنامنٹ میں اپنی ریاست/علاقے کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔ سینئر مرد اور خواتین کھلاڑی بھی دستیاب وزن کیٹیگریز اور ایونٹس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جونیئر لڑکے اور لڑکیاں اپنے ساتھ تاریخ پیدائش کا سرٹیفکیٹ اور 2 پاسپورٹ سائز تصاویر بھی ساتھ لائیں۔اس کے مطابق منتخب کھلاڑی 30 جولائی 2025 کو اسکریننگ کمیٹی کا سامنا کریں گے۔تمام دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی 20 جولائی 2025 تک یا اس سے پہلے اپنی متعلقہ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے اپنے نام رجسٹر کرائیں گے۔ آخری تاریخ کے بعد کوئی داخلہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ سلیکشن ٹرائل سپورٹس کونسل مبصرین کی نگرانی میں منعقد ہوں گے۔