سرینگر //نوہٹہ کا ایک 28سالہ شہری شیر محمد خان پچھلے 4روز سے پُر اسرار طور لاپتہ ہے جس کے نتیجے میں اُس کے لواحقین میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے ۔ بہاوالدین صاحب نوہٹہ کا رہنے والا شیر محمد خان عرف بلال آحمد 31مارچ کی صبح معمول کے مطابق پارمپورہ فروٹ منڈی میں کام پر گیا تھا اور پھر واپس نہیں آیا ۔شیر محمد خان کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ فروٹ منڈی میں ایک دکان پر سلز مین کا کام کرتاتھا اور 31مارچ کو 11بجے تک وہ منڈی میں تھا اور اس کے بعد وہ اچانک لاپتہ ہو گیا ۔لواحقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے شیر محمد کی تلاش سب جگہ کی لیکن اُس کا کوئی بھی سراغ نہیں مل ۔اس سلسلے میں لواحقین نے اتوار کو پولیس سٹیشن پارمپورہ میں ایک گمشدگی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔