سرینگر//پولیس تھانہ نوہٹہ نے 2 نقب زنوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں مال مسروقہ بر آمد کیا ۔نوہٹہ پولیس کو چوری کی مختلف وارداتوں کے بارے میں شکایت موصول ہوئی جس پر کیس زیر نمبرات 01/2018 اور27/2017 درج کر کے خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس ڈی پی او خانیار کی نگرانی میں تشکیل دی ۔ٹیم نے دو نقب زنوں کو گرفتار کر لیا ۔دوران پوچھ تاچھ گرفتار کئے گئے نقب زنوں کے انکشاف پر پولیس نے لاکھوں روپئے کے مال مسروقہ جن میں جیولری ،کپڑے اورایک آلٹو کاربر آمد کر لی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے ۔