نوہٹہ میں پتھرائو اور شلنگ

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر//پائین شہر کے نوہٹہ علاقے میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگبازی اور ٹیر گیس شلنگ ہوئی،جبکہ2ہفتوں کے بعد تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اذان گونجی۔ ادھر جناب صاحب صورہ سے جلوس برآمد کیا گیا ۔شہر خاص کی جامع مسجد سے نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے جلوس برآمد کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔نوجوان جامع مسجد سرینگر کے صحن میں جمع ہوئے اور اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرتی ہوئی پیش قدمی کرنے کی کوشش کی،تاہم جب وہ جامع مسجد کے صحن سے باہر آنے کی کوشش کر رہے تھے،تو پہلے سے موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی،جس کے ساتھ ہی طرفین میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ نوجوانوں نے سنگبازی کی جبکہ پولیس اہلکاروں نے ٹیر گیس کے گولے داغے،جس کی وجہ سے جامع مسجد کا صحن دھویں سے بھر گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس نے سپرے بموں کا بھی استعمال کیا،جس کی گھٹن سے عام لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس سے قبل جامع مسجد سرینگر میں مسلسل2ہفتوں تک نماز جمہ کی ادئیگی پر بندشیں اٹھائیں گئیں۔ میرواعظ عمر فاروق نے بھی کئی ہفتوں تک جمعہ کے روز خانہ نظر بند رہنے کے بعد جامع مسجدمیںجمعہ کا خطبہ دیا۔جناب صاحب صورہ میں نماز جمعہ کے بعد لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں جلوس برآمد کیا گیا،جس کے دوران اسلام و آزادی کے علاوہ برمی مسلمانوں کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں مین سبز ہلالی پرچم اٹھائے تھے،جبکہ خواتین بھی نعرہ بازی کرتی رہیں۔ بعد میں فرنٹ چیئرمین نے وہاں پر موجود لوگوں سے خطاب کیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *