سرینگر/سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں جمعہ کو اُس وقت چھ افراد زخمی ہوگئے جب یہاں فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔
اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے فوراً بعد مظاہرین نے نوہٹہ میں قائم تاریخی جامع مسجد کے باہر فورسز کو سنگباری کا نشانہ بنایا۔
پولیس اور فورسز نے جوابی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ٹیر گیس کے گولے داغے اور پیلٹ فائرنگ کی۔
اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ جو چھ مظاہرین زخمی ہوگئے اُنہیں پیلٹ لگے ہیں۔