کپوارہ//سرحدی علاقہ نوگام ہندوارہ میں اتوار کی شام کو اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے ایک کمسن بچی کو کچل ڈالا جبکہ کرناہ میں ایک ٹپر الٹ جانے سے3افراد شدید طور زخمی ہوئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام کو پٹواری نوگا م علاقہ میں ایک کمسن بچی اقراء دختر عبد الا حد گنائی سڑک سے گزر رہی تھی کہ اس دوران ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے انہیں ٹکر مار کر کچل ڈالا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔مقامی لوگو ں نے خون میں لت پت کمسن اقرا ء کو اسپتال لے جانے کی کو شش کی تاہم وہ زخمو ں کی تاب نالاکر دم تو ڑ بیٹھی ۔واقعہ کے خلاف علاقہ میں کہرام مچ گیا ۔ادھر کرناہ کے نیچین علاقہ میں ایک ٹپر زیر نمبر JK014,8060ڈرائیور سے قابو سے باہر گئی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار تین افراد بری طرح زخمی ہوگئے ۔زخمیو ں کو علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع اسپتال ٹنگڈار میں دا خل کیا گیا ۔پولیس نے دونو ں معاملو ں کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔دریں اثناء پہرو چاڈورہ میںاتوار کی صبح فوجی گاڑی الٹنے سے کئی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ سڑک حادثے کے دوران زخمی ہونے والے فوجی اہلکاروں کی مدد کرنے والے کشمیری نوجوانوں کی ویڈیو سماجی رائبطوں کی ویب سائٹ پر پھیل رہی ہے اور عام شہری نوجوانوں کی جانب سے فوجی اہلکاروں کی مدد کو سراہتے ہوئے اس کو کشمیریت کی ایک اور مثال قرار دے رہے ہیں۔ چک پہرو ریلوے اسٹیشن ( پانپور ریلوے سٹیشن) کی حفاظت پر تعینات چند فوجی اہلکار دوران سفر گاڑی الٹنے سے زخمی ہوگئے تھے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فوجی گاڑی مخالف سمت میں آنے والی گاڑی کو راستہ چھوڑنے کی وجہ سے الٹ گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی لوگوں فوراًحادثے کی جگہ پہنچے اور زخمی فوجی کو طبی امداد کے علاوہ پانی پلایا ۔